تازہ ترین

پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت برآمدات کیلئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد( آوازچترال نیوز  )پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت برآمدات کیلئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان کی بھارت کو زمینی راستے سے برآّمدات کے لئے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت 15 جولائی سے بھارت کو افغان مصنوعات کی زمینی راستے سے ترسیل شروع ہوجائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واہگہ بارڈر کو 15 جولائی سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت کھولا جا رہا ہے، پاکستان نےافغان حکومت کی خصوصی درخواست پر واہگہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا۔   دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت اپنا وعدہ پورا کردیا، معاہدے کے تحت پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان تمام باہمی تجارت بحال کردی ہے۔ کورونا وائرس کے تناظر میں تمام ایس او پیز اور پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button