41

وزیراعلی کا سیلاب سے متاثرہ وادی گولین میں فوری طور امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت۔

پشاور( آوازچترال نیوز )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ چترال کو سیلاب سے متاثرہ چترال کے وادی گولین میں فوری طور امدادکارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو متاثرہ علاقے میں ہونے والی نقصانات کی رپورٹ پیش کرنے اور سیلاب کے مزید ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے جبکہ مزید سیلاب کی صورت میں مقامی آبادی کو محفوظ بنانے کے لئے تمام ضروری تیاریاں جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments