تازہ ترین

لاہور سے کراچی کا فضائی سفر اب روڈ اور ٹرین کے سفر سے بھی زیادہ سستا ہوگیا

لاہور ( آوازچترال نیوز  ) لاہور سے کراچی کا فضائی سفر اب روڈ اور ٹرین کے سفر سے بھی زیادہ سستا ہوگیا، نجی ائیرلائن سرین ائیر نے ملک کے 2 بڑے شہروں کے درمیان پرواز کا کرایہ صرف 6 ہزار 799 روپے مقرر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں حیران کن کمی پر غیر ملکی میڈیا بھی حیران ہے۔ جہاں اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک میں ائیرلائن مشکلات کا شکار ہیں اور کرایوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے، وہیں پاکستان میں بالکل مخلف ٹرینڈ دیکھنے میں آ رہا ہے۔گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب فضائی سفر روڈ اور ٹرین کے سفر سے بھی زیادہ سستا ہوگیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 3 بڑی فضائی کمپنیوں نے اندرون ملک کرایوں میں ناقابل یقین حد تک کمی کر دی ہے۔ اس وقت پاکستان میں لاہور سے کراچی کے درمیان فضائی سفر کا کرایہ صرف 6 ہزار 799 روپے ہو گیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ میں ایک پاکستانی صارف کی ٹوئٹ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں لاہور سے کراچی کے درمیان فضائی، روڈ اور ٹرین کے سفر کے کرایوں کا جائزہ لیا گیا ہے: صارف کی ٹوئٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی تک کا فضائی سفر اب روڈ کے سفر سے زیادہ سستا ہوگیا ہے۔نجی ائیرلائن سرین ائیر اس وقت دونوں شہروں کے درمیان ایک طرفہ سفر کا کرایہ 6 ہزار 799 روپے چارج کر رہی ہے۔ جبکہ اگر لاہور سے کراچی گرین لائن ٹرین پر سفر کیا جائے تو بزنس کلاس کی ایک سیٹ کا کرایہ 6600 روپے بنتا ہے اور دوران سفر کھانے پینے کا خرچ الگ ہے۔ اگر بذریعہ روڈ سفر کیا جائے توگاڑی کے فیول کا خرچ کم سے کم بھی 10 ہزار روپے تک بنتا ہے۔کراچی سے لاہور کا فضائی سفر صرف ڈیڑھ گھنٹے میں مکمل ہو جاتا ہے، ٹرین پر 16 سے 18 گھنٹے اور بذریعہ روڈ کم سے کم بھی 12 سے 14 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں سب سے پہلے پی آئی اے نے کمی کی، جس کے بعد دیگر ائیرلائن نے بھی کرایوں میں کمی کر دی۔ اس وقت پی آئی اے کی جانب سے کراچی، لاہور، اسلام آباد کے درمیان پروازوں کا کرایہ 9 ہزار 572 روپے رکھا گیا ہے۔ جبکہ نجی ائیرلائن ائیربلیو کی اسلام آباد،کراچی اور لاہور کے درمیان چلائی جانے والی پروازوں کا ایک طرفہ کرایہ اب محض 7 ہزار 889 روپے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button