88

اصلاحات کمیشن نےتنخواہوں پرسالانہ انکریمنٹ ختم کرنےکی سفارشات حکومت کو بھجوادیں- ذرائع

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز )  ذرائع کے مطابق اصلاحات کمیشن نےتنخواہوں پرسالانہ انکریمنٹ ختم کرنےکی سفارشات حکومت کو بھجوادیں،ان سفارشات کی حتمی منظوری کابینہ سے لی جائےگی. ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نےاخراجات میں کمی کیلئے شرط عائد کر رکھی ہے،آئی ایم ایف نےتجویز دی کہ بنیادی تنخواہ پرانکریمنٹ کی بجائےتنخواہیں منجمدکی جائیں،آئی ایم ایف نےتجویزکیاکہ تنخواہوں میں اضافہ کی بجائےالاؤنسزمیں معمولی اضافہ کیا جائے،سالانہ انکریمنٹ میڈیکل،ہاؤس رینٹ و دیگر الاونسز پر دیا جائے گا،بنیادی پےاسکیل پرتعینات ملازم ریٹائرمنٹ تک اسی بنیادی تنخواہ پررکھنےکی تجویز. س اقدام سےحکومت ریٹائرمنٹ کےوقت کم پنشن ادا کرےگی،اس اقدام سےالاونسز انتہائی کم مقدار میں بڑھیں گے،ریٹائرڈہونےوالےملازمین کی پنشنرزکا بوجھ کم ہو جائے گا،ریٹائرمنٹ کےوقت حکومت کم بنیادی تنخواہ پرہی پنشن کیلکولیٹ کرےگی

Facebook Comments