100

گولین گول میں گلیشئر پھٹنے سے شدید سیلابی صورت حال۔ وادی گولین کے اندر پلوں اورروڈ سیلاب میں بہہ گئے

چترال(نمائندہ آوازچترال)گولین گول میں گلیشئر پھٹنے سے شدید سیلابی صورت حال ہے کئی گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچ چکا ہے۔۔ذرائع کے مطابق اب تک وادی گولین کے اندر پلوں اورروڈ سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔امدورفت منقطع ہے۔تاہم گولین کے عوام نے چترال پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے ایک مہینے سے اپنے اسٹاف کو
گولیں میں ان ڈیوٹی رکھا انھوں نے سیلاب کی بروقت اطلاع دیکر کئی قیمتی جانین،گاڑیان اور املاک بچائے۔
Facebook Comments