تازہ ترینکاروبار

عوام کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھنے لگے، مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری،مہنگائی میں حیرت انگیز طور پر بڑا اضافہ، سرکاری اعداد و شمار میں اعتراف

کراچی( آوازچترال نیوز ) مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.98فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں بڑھ گئیں۔رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کیقیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے فی کلو کا بڑا اضافہ ہوا۔ چینی کی قیمت 80.82 سیبڑھ کر 82.96 روپے فی کلو ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت میں 24 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ جبکہ ٹماٹر 29 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ ٹماٹر کی قیمت بڑھ کر 96 روپے50 پیسے فی کلو ہوگئی۔ پیاز 4 روپے فی کلو، 200 گرام سرخ مرچ 16 روپے مہنگی ہوئی۔ایک ہفتہ میں انڈے فی درجن ساڑھے 4 روپے مہنگے ہوئے، چکن، بڑا گوشت، تازہ دودھ، چھوٹا گوشت، چاول، گڑ اور چنے کی دال بھی مہنگی ہوئی۔ علاوہ ازیں ایک ہفتے میں 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ جن میں دال مونگ 10 روپیکلو اور کیلے فی درجن 5 روپے سستے ہوئے۔اسی طرح آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 6 روپے، ایل پی جی سلنڈر 6 روپے، دال ماش، لہسن اور گھی بھی سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.98فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں بڑھ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button