62

سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق انکوائری کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ کے حوالے کر دی

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سے متعلق انکوائری کمیشن نے سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیج دی ہے۔ترجمان اے پی ایس کمیشن عمران اللہ کے مطابق کمیشن کی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کردی گئی ہے۔عمران اللّٰہ نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ 3 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ترجمان اے پی ایس کمیشن نے کہا کہسانحہ میں شہید بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمیشن نے101 گواہان،31 پولیس، آرمی اور دیگر افسران کے بیانات ریکارڈ کئے۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے شہداء کے والدین کی درخواست پر 2018 میں کمیشن تشکیل دیا گیا تھا، کمیشن کی سربراہی پشاورہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان نے کی۔

Facebook Comments