125

شندور کو گلگت بلتستان کا حصہ ظاہر کرنا ہمارے گھر پہ قبضہ کرنے کی سازش ہے…پرویز لال

اپرچترال(نمائندہ  آوازچترال  ) وزیراعظم کے مجوزہ نیشنل پارکس کی فہرست میں شندور کو گلگت بلتستان کا حصہ ظاہر کرنا ہمارے گھر پہ قبضہ کرنے کی سازش ہے، جسے ہر قیمت میں ناکام بنایا جائے گا۔ پرویز لال بونی     اپر چترال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت پرویز لال نے نمائندہ چمرکھن سے ٹیلیفون پہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شندور زمانہ قدیم سے چترال کا حصہ ہے اور آئندہ بھی چترال ہی کا حصہ رہے گا۔ وزیراعظم کے مجوزہ نیشنل پارکس کی فہرست میں اسے ہندراپ کے ساتھ ملاکر گلگت بلتستان کا حصہ ظاہر کرنا ہمارے گھر پہ قبضہ کرنے جیسا اقدام ہے، شندور زمانہ قدیم سے لاسپور کے عوام کی گرمائی چراگاہ ہے جہاں کئی سو سال پہلے کے بنے رہائش گاہیں موجود ہیں۔ وزیر اعظم کے کے مجوزہ فہرست میں اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔    انہوں تحریک تحفظ حقوق اپر چترال کے پلیٹ فارم سے تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب اس سلسلے میں اجلاس بلایا جائے گا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ ، سول سوسائٹی، بار ایسوسی ایشن، تجار یونین اور سوشیل ایکٹیویسٹس کے علاوہ اپر چترال کے عمائدین اور معتبرات کو مدعو کیا جائے گا اور ان تمام کی مشاورت سے بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔

Facebook Comments