تازہ ترین

ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر میں سخت ایس اوپیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم نے ستمبر کے پہلے ہفتے سخت ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس ہوئی جس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوئے، اس دوران ملک میں سکول ایجوکیشن سمیت تعلیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ کانفرنس میں وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، حتمی منظوری کل این سی او سی سے لی جائے گی۔ تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات لینے کی بھی اجازت ہو گی۔ تعلیمی کانفرنس میں ستمبر سے قبل دو مزید اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ یاد رہے اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے تعلیمی ادارے اگست میں کھولنے سے متعلق بیان دیا تھا تاہم بین الصوبائی تعلیمی کانفرنس میں مزید ایک ماہ آگے بڑھاتے ہوئے تعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے کا موقف سامنے آیا ہے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button