تازہ ترین

معروف چراگاہ روشگول  میں شکاری مافیا کی طرف سے آئی بیکس اور سنولیپرڈ شدید خطرات سے دوچار ہیں ۔ شکاریوں کا گروپ علاقے کے تحفظ کی راہ میں رکاوٹ بن رہا

چترال  (نمائندہ آوازچترال  )ویلج کنزرویشن کمیٹی زوندرانگرام تریچ نے انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ معروف چراگاہ روشگول  میں شکاری مافیا کی طرف سے ماحولیاتی دہشت گردی کی وجہ سے آئی بیکس اور سنولیپرڈ شدید خطرات سے دوچار ہیں ۔ اور علاقے میں شکاریوں کا گروپ اس علاقے کے تحفظ کی راہ میں مسلسل رکاوٹ بن رہا ہے ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وی سی سی صدر پروفیسر رحمت کریم بیگ،  ایگزیکٹیو ممبر مولانا عبدالغنی چمن ، معروف سوشل ورکر گمبوری شاہ ، پروفیسر ظہورالحق دانش اور غلام اسحاق نے کہا ۔ کہ تریچ ایک پسماندہ اور دور افتادہ ائریا ہے ۔جہاں حکومت کی طرف سےترقیاتی منصوبے نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ اس لئے مختلف غیر سرکاری  ادارے علاقے کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حالیہ دنوں میں سنو لیپرڈ فاونڈیشن علاقے کے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کام کا آغاز کیا ہے ۔ اس ادارے کے زیر نگرانی تور کہو میں تین منصوبے زیر تعمیر ہیں ۔ لیکن بد قسمتی سے تریچ میں چند ماحول دشمن اور شرپسند عناصر علاقے کے لوگوں  میں افواہیں پھیلاکر ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔کہ تمام غیر سرکاری   ادارے حکومتی این او سی کےتحت عوام کی بہبود کیلئے کام کرتے ہیں۔ مگر افسوس کا مقام ہے ۔کہ شرپسند عناصر علاقے کے مفاد کے کام میں رخنہ ڈالنے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہاہے ۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کو حکومتی رٹ قائم کرنی چائیے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ علاقے کے ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ان عناصر کو لگام دے کر سنو لیپرڈ فاونڈیشن کے زیر انتظام جنگلی حیات خصوصا آئی بیکس اور برفانی چیتے کے  تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم ویلج کنزرویشن  کمیٹی  کوعلاقے میں کام کرنے کا موقع دیا  جائے۔ اور شر پسندوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ جو ماحولیاتی دہشت گردی کے تحت علاقے میں نایاب جنگلی حیات کا شکار کرکے انہیں ختم کرنا
چاہتے ہیں ۔
Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button