بچوں کی آوازتازہ ترین

چترال کے جنوبی حصوں میں واقع علاقوں میں بسنے والے خانہ بدوشوں کے بچوں کی اکثریت چائلڈ لیبر کی زندگی گزار رہے ہیں

چترال (عبدالغفار سے) چترال کے مرکزی اور جنوبی حصوں میں واقع علاقوں میں سال کے زیادہ تر وقت بسنے والے خانہ بدوشوں کے بچوں کی اکثریت چائلڈ لیبر کی زندگی گزار رہے ہیں جو کہ اپنے ماں باپ اور خاندان کے ساتھ پہاڑی چراگاہوں میں مال مویشی چرارہے ہیں۔ ایک سروے کے مطابق کالاش ویلیز کے ارد گرد علاقوں، گہریت، شیشی کوہ، ارسون، دمیڑ، ارندو، عشریت، نغر، سویر، کالکٹک، دروش اور کیسو میں سردی کے موسم میں رہائش پذیر گوجر برادری کے لوگ اپنے بچوں اور بچیوں کو سکول بھیجنے کی بجائے گلہ بانی پر لگادیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ گرمائی چراگاہوں کی طرف نقل مکانی کرتے رہتے ہیں جبکہ سکول میں بچوں کو داخل کرنے کے بعد وہ اس قابل نہیں رہتے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button