تازہ ترین

حکومت کا پی ٹی ڈی سی موٹلز بند..ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( آوازچترال نیوز )پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھاڑٹی (پی ٹی ڈی سی) نے ملک بھر میں آپریشنز بند کرکے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔   پی ٹی ڈی سی کے ملازمین محکمے کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ آپریشنز بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی ڈی سی نے شمالی آپریشنز بند کر دیے ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ آپریشن بند کرنے اور ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ مسلسل مالی نقصان کے باعث کیا جو کورونا وبا کے دوران سیاحتی سرگرمیوں میں کمی کے باعث ہورہا ہے۔ پی ٹی ڈی سی نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت اور پی ٹی ڈی سی بورڈ نے کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فارغ ہونے والے ملازمین متعلقہ مینیجرز سے واجبات وصول کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب ملازمت سے فارغ ہونے والے ملازمین سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی نے ہمیں بغیر واجبات ادائیگی نوکری سے نکال دیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 30 سے زائد پی ٹی ڈی سی موٹلز بند کردیے گئے، پی ٹی ڈی سی نے ایک جھٹکے میں 400 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارغ شدہ ملازمین کی اکثریت گزشتہ 20 سال سے پی ٹی ڈی سی کے ساتھ وابستہ تھی۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ موٹلز کے علاوہ فلیش مین ہوٹلز اور پاک ٹورز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی ڈی سی ملازمین کی نوکریوں سےفراغت پر اسٹے دے رکھا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button