تازہ ترین

الیکشن کمیشن نےخیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

پشاور (آوازچترال نیوز )ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن سہیل احمد کے مطابق حلقہ بندیوں پر کام کا آغاز 6 جولائی سے کیاجائے گا ، ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کو کنوینر مقرر کردیا گیا، ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈائریکٹر بلدیات کمیٹی کے ممبران ہونگے، 6 جولائی سے 25 جولائی تک تمام انتظامات مکمل کئے جائیں گے، اس دوران نقشہ جات اور دیگر اعداد وشمار کو حتمی شکل دی جائے گی، کمیٹیاں 27 جولائی سے 20 اگست تک حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست مرتب کرے گی، 21 اگست کو عوامی تجاویز اور ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرستیں شائع کی جائے گی، عوام 6 ستمبر تک تجاویز اور اعتراضات ڈی لیمٹیشن اتھارٹی کے پاس جمع کرسکیں گے، 5 اکتوبر کو عوامی تجاویز اور اعتراضات پر فیصلہ کیاجائے گا ، ڈی لیمٹیشن اتھارٹی اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو 12 اکتوبر کو آگاہ کرے گا ، 13 اکتوبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستوں کا اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button