تازہ ترین

اپر چترال…کورونا سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں لوگوں میں پمفلٹ تقسیم۔

اپر چترال( ذاکر ذخمی سے)ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایات پرمحمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز نے معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ساتھ کورونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ   ایس او پیزپر عمل درآمد کے سلسلے میں اپر چترال کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا۔ دوران بازار چیکنگ انہوں نے لوگوں میں کورونا وائرس سے آگاہی اور اس کے اثرات سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ پمفلٹ تقسیم کئے اور عوامی شکایات پر چکن کے ریٹس اور وزن چیک کئے اور مرغی فروشوں کو سخت الفاظ میں آگاہ کیا گیا کہ ریٹس اور وزن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے بھی احکامات صادر کئے۔ اور دکانداروں اور شہریوں سے ملاقات کرکے کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر ایس او پیز سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ اور ساتھ ساتھ شہریوں سے کویہ ہدایات بھی کی کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کو یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button