تازہ ترین

گرم چشمہ کے طالب علموں نے ڈی ایس ایل کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال(نمائندہ آوازچترال )کرونا وباء کی وجہ سے پوری دنیا شدید مسائل کا شکا رہوگئی ہے اس میں ہمارا ملک بھی شامل ہے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دنیا نے کرونا وباء کی پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام تعلیمی ادارے گزشتہ کئی مہینوں سے بند پڑے ہیں۔ اداروں کی بندش سے جہاں طالب علموں کو مسائل کا سامنا ہے وہیں دوسری طرف تمام تعلیمی اداروں نے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا ہے۔ آن لائن کلاسز کے آغاز کے بعد گزشتہ کئی مہینوں سے گھروں پر موجود طالب علموں کو مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ آن لائن کلاسز میں شرکت کرکے اپنا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچائیں۔مگر گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں طالب علم انٹرنیٹ کی سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ گرم چشمہ کے طالب علموں نے ڈی ایس ایل کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے کہا کہ گرم چشمہ تک ڈی ایس ایل کی لائن بچھائے ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر ابھی تک ڈی ایس ایل کی سہولت سے علاقے کے لوگوں خاص طور اسٹوڈنٹس کو محروم رکھنا سراسر ظلم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آج ہم اس ظلم کے خلاف ایک پرامن احتجاج کررہے ہیں۔ ہم چترال کی لوکل انتظامیہ سے لے کر ملک کے وزیر اعظم تک تمام ذمہ داروں سے اس ظلم کے خلاف مداوے کی درخواست کررہے ہیں۔تاکہ Image may contain: 3 people, people standing, crowd and outdoorگرم چشمہ کے ہزاروں طالب علموں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچایا جاسکے۔ اُنہوں اپنے مطالبات میں کہا کہ ۱۔ گرم چشمہ تک ڈی ایس ایل کی جو لائن بچھائی گئی ہے جس کی لاگت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے۔ وہ لائن ڈی ایس ایل کی فراہمی میں ناکام کیوں ہے۔ اگر لائن میں کوئی خرابی ہے تو ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور مسئلے کا ایک ہفتے کے اندر کوئی قابل عمل حل نکالا جائے۔ اس کے بعد ہم گرم چشمہ کے عوام کو لیکر ڈی سی کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔ ۲۔ گرم چشمہ تک فائبر آپٹک کی لائن بہت سارے ایسے مقامات پر پول کے ذریعے لانے کی کوشش کی گئی ہے جہاں پر ہمیشہ سیلاب اور برفانی تودوں کا خطرہ رہتا ہے۔ شغور کے کچھ مقامات پر اس سال ہی فائبر آپٹک کی لائن ٹوٹ چکی ہے۔ اور محفوظ علاقوں میں فائبر کی لائن انڈر گراؤنڈ ہے۔ انسانی عقل اس بات کو تسلیم نہیں کرتی کہ آپ ماکھاڑ بوغدو کے خطرناک ترین برفانی تودوں کے سائیڈ پر کھمبے لگا کر فائبر آپٹک کو غیر محفوظ بنارہے ہیں اور بالاچ کے محفوظ ترین علاقے میں فائبر آپٹک انڈر گراؤنڈ بچھا کر اس کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ یہ سب ایک سازش اور مستقبل میں ہمیشہ کے لئے گرم چشمہ ڈی ایس ایل لائن کو دودھ دینے والی گائے بنانے کی کوشش ہے۔ اس پرانکوائری ہونی چاہئے اور گرم چشمہ کے ڈی ایس ایل کے لائن کو پورا انڈر گراؤنڈ ہونا چاہئے۔

https://web.facebook.com/g.chashma/videos/949574072190490/?t=0

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button