تازہ ترین

کھوت میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آباد گاؤں پوچنگ کے پچاس سے زائد گھرانے ملبے تلے دبنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔

اپرچترال( نمائندہ آوازچترال  )وادی کھوت سے تعلق رکھنے والے سیاسی وسماجی حلقوں نے ایک اخباری بیان میں ایم این اے،ایم پی ایز، ڈسی اپر چترال اور دیگراداروں کی توجہ وادی کھوت کے دیہات کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کھوت میں خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے نیچے آباد گاؤں پوچنگ کے پچاس سے زائد گھرانے ملبے تلے دبنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ گزشتہ دن مچارغ نہر کی لیکیچ کی وجہ سے گاؤں پوچنگ کے اوپر واقع اراضی سلپ ہوکر نیچے گر گئی جس کی وجہ سے بڑے بڑے پتھر وقفے وقفے سے Image may contain: mountain, sky, outdoor and natureگاؤں پر گر رہے ہیں فوکس کے اداروں اور AKAH کو بروقت آگاہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک یہ ادارے خواب خرگوش میں محو ہیں ایک ہزار فٹ سے زائد نہر مچارغ تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مچارغ اجنو کے تین چار سو گھرانے پانی سے محروم ہوگئے ہیں اور سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر نہر را ژوئے کو بھی یقینی خطرہ ہے مزید سلائڈنگ کی Image may contain: outdoor and natureصورت میں ملبہ نہر را ژوئے پر گرنے کا یقینی امکان ہے اس صورت میں مقامی ابادی اور اس نہر سے سیراب ہونے والے دیہات۔لنگار لوگار۔ رباط کھاشون شوڑ اور زنگ کی تباہی بھی یقینی ہے۔۔ ہنگامی طور پر نیچے آباد Image may contain: tree, plant, sky, outdoor and natureگھرانوں کو بچانے اوران دونوں نہروں سے سیراب ہونے والے ہزار سے زائد گھرانوں کو پانی کی فراہمی جاری رکھنے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر فنڈ کی ضرورت ہے تاکہ مذکورہ متاثر جگہے کو کنکریٹ کیا جا سکے۔۔اس کے علاؤہ جو بڑے بڑے پتھر گاؤں پر گرنے کو تیار ہیں ان کو پلاسٹ کرکے نہر را ژوئے کے ساتھ پروٹیکشن وال بنانے کی فوری Image may contain: plant, tree, outdoor and natureضرورت ہے ورنہ بہت بڑا خطرہ سر پر منڈلا رہا ہے مزید انتظار کی صورت میں یہ خرچہ دس گنا بڑھنے کا امکان ہے۔ فوکس کے ادارے AKAH کی غفلت اس سلسلے میں تشویشناک ہے ایم این چترال مولانا عبد الاکبر،ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن،ایم پی اے وزیر زادہ اورڈپٹی کمشنر اپر چترال سے اہلیان علاقہ نے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ہنگامی فنڈ کا بندوبست کرکے علاقے کو تباہی سے بچایا جائے

Image may contain: mountain, sky, outdoor and nature

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button