61

پٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لٹراضافہ کردیا گیا

  اسلام آباد (آوازچترال نیوز )  ۔وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، پٹرولکی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات12بجے سے ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا۔اسی طرح سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں21 روپے 31 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 23 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر17 روپے 84 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 100 روپے 10پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 55 روپے 98 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 59 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت101 روپے 46 پیسے فی لیٹرمقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔   دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ دو ماہ قبل 20 ڈالر فی بیر ل ملنے والے خام تیل 41 ڈالر18سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔یعنی قیمت میں دو گنا سے زائد اضافہ ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثربراہ راست عوام پر پڑے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے مہنگائی کا ایک اور سیلاب آئے گا۔ جس کا براہ راست اثر مزدور، مڈل اور تنخواہ دار طبقات پر پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بجٹ میں پٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر فکس کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔ اسی طرح 17 فیصد سیلز ٹیکس اور ریٹ مارجن اس کے علاوہ وصول کیا جائے گا۔ واضح رہے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کے بعد اب کروڑوں روپے منافع کمائیں گی۔

Facebook Comments