تازہ ترین

کیا15 جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ ہوگیا؟ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے دو ٹوک اعلان کردیا

لاہور (  آوازچترال نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15 جولائی سے تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے 15 جولائی سے کھولنے کی افواہیں چل رہی تھیں، 2 جولائی کو بین الصوبائی وزیر کا اجلاس ہوگا۔تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک سکول کھولنے کے حوالے سےکسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے لکھا کہ سکول کھولنے کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ ہم ابھی صرف ایس او پیز تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button