تازہ ترینصحت

غفلت اور اس وباء کو مذاق سمجھ کر نظر انداز کرنے کی وجہ سے روز بروز لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔.. ڈی سی اپر چترال

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اوراس پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپرچترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں UT-ACS سلیم اللہ ایوبی، ریاض احمد، محمد ظاہر شاہ سپرٹنڈنٹ ڈی،سی آفس بونی اور ٹرانسپورٹ یونین کے صدر و سیکرٹری نے شرکت کیں۔ کورونا وائرس کے بے تحاشہ پھیلاؤ اور بڑے پیمانے پر ان کے نقصان دہ اثرات کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی۔ میٹنگ میں یہ بتایا گیا کہ یہ سب کچھ عوام الناس کی کوتاہی، غفلت اور اس وباء کو مذاق سمجھ کر نظر انداز کرنے کی وجہ سے روز بروز لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ہمیں ان کی تدارک کے لئے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ سب کچھ صرف اور صرف احتیاط اور خود کو محدود کرنے سے ہی ممکن ہے۔ ڈی،سی،اپر چترال نے صدر و سیکرٹری ٹرانسپورٹ یونین کو ہدایت کی کہ تمام ٹرانسپورٹرز و مسافر حضرات کو ماسک، گلوز اور سنیٹائزر کا استعمال یقینی بنانے کی طرف راغب کریں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ درین اثنا ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور نرخنامے کی دکانوں میں آویزاں کرنے حوالے سے بھی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت شاہ سعود ڈپٹی کمشنراپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں UT-ACS, صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی بازار نے شرکت کیں۔ میٹنگ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کو اشیاء خوردنوش میں کمی کی صورت میں عام عوام تک پہنچانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اسسٹنٹ کمشنرز اپر چترال کے ساتھ انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں اور ان کو روزانہ کی بنیاد پر بازار چیکنگ کرنے اور ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کئے۔ ڈی،سی اپر چترال نے صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی بازار کو اس حوالے سے خصوصی تعاون کرنے اور دکانداروں کی طرف سے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے اپنے دکانوں میں آویزاں کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ صدر و سیکرٹری بازار یونین بونی بازار نے انتظامیہ کے ساتھ اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button