تازہ ترین

بی آر ٹی کی ٹیسٹنگ شروع ٗ جلد افتتاح کی نوید

پشاور(آوازچترال نیوز )۔خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ بی آرٹی منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے، ٹسٹنگ پیریڈ شروع ہوچکا ہے، ٹائم فریم سے قبل ہی مکمل کرکے اس کا افتتاح کیا جائیگا، منصوبہ پر ابتدائی لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم منصوبہ میں توسیع،ضروری تبدیلیوں اور ڈیزائن میں موجود خامیاں دور کرنے کی وجہ سے لاگت میں اضافہ ہوا،ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر نے صوبائی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہر منصوبہ کی تکمیل کی ایک مدت ہوتی ہے۔ BRT منصوبہ کی تکمیل کی مدت جون 2021 ہے لیکن ہم اس کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کریں گے،انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے تھا تاہم منصوبہ میں توسیع اور خامیاں دور کرنے کے بعد لاگت میں اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے فیز ٹوکا 3 کلو میٹر حصہ پہلے فلائی اوور پر مشتمل تھا،ڈیزائن میں تبدیلی کے بعد فیز ٹو کے سو فیصد حصہ کو ایلیویٹڈ بنایا گیا، اسی طرح منصوبہ کو حیات آباد سے کارخانوں مارکیٹ تک توسیع دی گء،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پہلے ریلوے ٹریک کیساتھ BRT بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر لاگت کا تخمینہ صرف 17ارب روپے تھا تاہم اس وقت کی وفاقی حکومت نے ریلوے کی اراضی صوبائی حکومت کو دینے سے انکار کیا، کیا خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں ہے؟ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ BRT منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اسکا ٹسٹنگ پیریڈ شروع ہوچکا ہے، صوبائی حکومت مقررہ وقت سے قبل منصوبہ مکمل کرے گی اور وفاقی حکومت کی مشاورت سے بہت جلد BRT پشاور کا افتتاح کیا جائیگا

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button