99

اپر چترال میں کورونا وائرس سے تین افراد متاثر، علاقہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپر چترال محکمہ صحت زرائع کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات پر مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو نے UT-ACs ریاض احمد، سلیم اللہ ایوبی، نادر نظر بیگ، میڈم شگفتہ سروراورایس،ایچ،او تھانہ بونی کے ہمراہ کورونا سے متاثرہ افراد کے گھر جاکر ان کے اہلخانہ سے ملکر ان کی خیریت دریافت کی اور کورونا وائرس سے مذید متاثر ہونے سے متعلق صوبائی حکومت کے طرف جاری شدہ احکامات ان تک پہنچایا۔متاثرہ افراد کو اپنے گھروں میں Isolate ہونے اور اس موذی مرض کو مذید پھیلنے کے خطرات کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے اُنہیں آگاہی دی گئی۔ متاثرہ گھروں کے متصل جتنے بھی گھر موجود ہیں ان سب کو تاحکم ثانی کسی بھی نقل و حمل اور نشست برخوست کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند کردی گئی۔ ان علاقوں میں پولیس کے اہلکاروں کی ڈیوٹی لگادی جائے گی تاکہ کوئی بھی شخص غیر ضروری نقل و حمل سے اجتناب کرے اور علاقے کو مذید متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔ تمام افراد کو سختی سے سمجھایا گیا کہ ان کی معمولی سی کوتاہی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ لہذا اپنے اور اپنے پیاروں کے زندگی کو بچانے کی خاطرعارضی تکلیف کو برداشت کرنا ہوگا۔ احتیاط بہترین علاج ہے لہذا اپنے گھر میں رہو اور محفوظ رہو۔

Facebook Comments