تازہ ترین

معاون خصوصی ندیم افضل چن کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آوازچترال نیوز ) معاون خصوصی ندیم افضل چن کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ندیم افضل چن نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ جمع کروا دیا جو کہ ابھی تک پارٹی نے منظور نہیں کیا، امید ہے کہ شاید وہ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ تا ہم 11 جولائی تک ندیم افضل چن نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دوسری جانب ندیم افضل چن کے خاندانی ذرائع اور بھائیوں نے انکے عہدہ سے مستعفی ہونے اور ازخود بیرون ملک چلے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے ۔ ندیم افضل چن کے خاندان کے ذرائع اور بھائی گلریز چن ایم پی اے اور وسیم افضل چن سابق ایم پی اے نے استعفیٰ کی خبر و ں پر ردعمل دیتے ہوئے اسکی سختی سے تردید کی ہے اور ان خبروں کو من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قر ار دیا ہے اور کہا ہے کہ ندیم افضل چن نے وزیراعظم سے ایک ماہ کی چھٹی لے رکھی ہے اور چھٹی کی خبر کا نوٹیفکیشن مل گیا ہے اور وہ ایک ماہ کے لئے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک ندیم افضل چن کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن میڈیا رپورٹس میں یہی بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ندیم افضل چن کی ایک آڈیو کال لیک ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں کافی مقبولیت ملی تھی۔ اس آڈیو کلپ کے بعد ان کے ساتھ مختارے کو بھی لوگوں نے جاننا شروع کر دیا تھا، اس کے علاوہ چند عرصہ قبل انہوں نے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر مختارے کا انٹرویو کیا تھا۔گزشتہ کچھ وقت سے ندیم افضل چن کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی حکومت کے ساتھ کسی قسم کے اختلاف کی خبریں سامنے آئی تھی۔ تا ہم آج انہوں نے پارٹی قیادت کو استعفیٰ جمع کروا دیا جو کہ ابھی تک پارٹی نے منظور نہیں کیا، امید ہے کہ شاید وہ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button