53

اپرچترال،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لاک ڈاون والی جہگہوں کا دورہ

اپرچترال(نمائندہ آوازچترال  )کوررونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود خواتین اور مردوں کی غیر ضروری نقل و حمل اور بازاروں کا چکر لگانے پر سوشل میڈیا میں عوامی شکایات ملنے پر شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/ تورکہو نے ربنواز خان تحصیلدار مستوج،ایس،ایچ،او تھانہ بونی بمعہ میل کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ کوررونا سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ لاک ڈاؤن والی جگہوں میں بلا جواز نقل و حمل اور امدورفت پر مردوخواتین کو اس خطرناک بیماری اور اس کے منفی اور نقصان دہ اثرات کے حوالے سے سمجھایا گیا اور ان کو بتایا گیا کہ یہ وائرل وباء ہے اور یہ بیماری آسانی سے ہر شخص کو اپنے لپیٹ میں لیسکتاہے۔ لہذا بلا ضرورت چہل پہل سے گریز کریں۔ اپنے اور اپنے پیاروں کو اس مہلک وباء سے محفوظ رکھیں۔

Facebook Comments