48

اپر چترال بار ایسوسی ایشن کے ممبران نے نئی سیشن کے لئے پرانی کابینہ کو بحال رکھنے کا فیصلہ

چترال (نمائندہ آوازچترال) اپر چترال بار ایسوسی ایشن کے ممبران نے نئی سیشن کے لئے پرانی کابینہ کو بحال رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے غلام مصطفی ایڈوکیٹ کو دوبارہ صدر منتخب کیا جبکہ دوسرے عہدیداروں میں محمد نواز نائب صدر، ممتاز علی قاضی جنرل سیکرٹری اور وقاص احمد فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ نومنتخب صدر غلام مصطفی نے وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان پر اعتماد کرکے انہیں اپنے خدمت کے لئے ایک اور موقع فراہم کیا ہے جس کے دوران وہ اپنی ہرممکن کوشش کرکے بار کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

Facebook Comments