52

ڈسٹرکٹ بار لویر چترال کے انتخابات نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ صدرمختار علی شاہجنرل سیکرٹری منتخب

چترال (نمائندہ آوازچترال) ڈسٹرکٹ بار لویر چترال کے انتخابات میں ہومن رائٹس ورکر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے اپنے مدمقابل کے مومن الرحمن کو 16کے مقابلے میں 25ووٹوں سے شکست سے دوچار کردیا جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا جوکہ الیکشن سے پہلے احتساب کا مطالبہ کررہے تھے اور ان کانامزد کردہ جنرل سیکرٹری مختار علی شاہ پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے تھے۔ دوسرے عہدیداروں میں شریف نواز فنانس سیکرٹری اور فرید احمد جنرل سیکرٹری شامل ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیاز اے نیازی کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے جسے پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی اکثریت کی حمایت حاصل تھی۔

Facebook Comments