90

کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔..اپر چترال کے کرونا وائرس کے تین اور مریضوں کا تیسرا ٹیسٹ بھی نیگیٹو اگیا۔

اپر چترال(ذاکر محمدزخمی)اپر چترال کے کرونا وائرس کے تین اور مریضوں کا تیسرا  ٹیسٹ بھی نیگیٹو اگیا۔  ہیلتھ زرائع کے مطابق شمس الضہا ولد عثمان خان سکنہ رائین تورکہو، احسان اللہ ولد خزانہ خان سکنہ کوراغ اور بہادر علی ولد شمس پناہ سکنہ کہوت تورکہو کا تیسرا ٹیسٹ بھی نیگیٹو موصول ہوا۔جناب شاہ سعود  ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ہدایات پر جناب محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج بہمراہ معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ، معراج الدین جنرل منیجر AKHS,P چترال اور ڈاکٹر سردار نواز آج مورخہ 06/06/2020 کو ایمرجنسی رسپانس سنٹر Covid-19بونی میں مذکورہ صحتیاب افراد کو پرتپاک طریقے سے رخصت کیے۔ صحتیاب افراد نے اپنے جلد صحتیابی پر بہت زیادہ خوش اور مسرور دیکھائی دے رہے تھےاور اللہ پاک کا شکر ادا کر رہےتھے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال،محکمہ صحت  اور اغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کا ان کے بھرپور تعاءون، بہترین سہولیات، معیاری خوراک اور خصوصی نگہداشت پر شکریہ ادا کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے صحتیاب افراد کو  ہار پہنائے اورجلد صحتیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سےمبارکباد دی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے محکمہ صحت اور ڈیوٹی پر مامور اے،کے،ایچ،ایس،پی کے جملہ اسٹاف کے خدمات کو بھی سراہا اور ان کے کورونا کے مریضوں کے ساتھ خصوصی برتاءو و نگہداشت، بہترین اور معیاری خوراک و رہن سہن اور جملہ معیاری انتظامات پر دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اپر چترال میں کورونا کے 22 مریض ایمرجنسی رسپانس سنٹر 19-Covid بونی میں زیر علاج تھے ان میں سے اب تک 15 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں اور 7 مریض زیر علاج ہیں۔آخر میں اس  صحتیاب افراد کو ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے بہترین فوڈ پیکچ وغیرہ دیکر ان کو اپنے آبائی گاؤں کی طرف روانہ کردیا گیا۔
Facebook Comments