تازہ ترینصحت

خیبر پختونخوا کے بڑے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ

پشاور ( آوازچترال نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہفتے صوبے کے بڑے ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ٗ جس کیلئے ضابطہ اخلاق متعارف کرایا جائیگا ٗ اس مقصد کیلئے ہسپتالوں کو ٹاسک حوالے کر دیا گیا ہے ٗ ابتدائی طور پر او پی ڈیز میں انتہائی اہم شعبوں کو کھولا جائیگا ٗاور محدود تعداد میں مریضوں کا معائنہ کا جائیگا او پی ڈیز کو کھلی فضا میں منعقد کرنے کرنے کی تجاویز بھی ہیں ٗ صوبے کے بڑے طبی مرکز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں چیئرمین بی او جی کی جانب سے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان کو ٹاسک حوالے کیا گیا ہے ٗ جبکہ ہسپتال کے تمام شعبوں سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں ٗ ممکنہ طوراگلے ہفتے سے او پی ڈی بحال کی جائے گی ٗ او پی ڈی ڈیز میں سماجی فاصلے سمیت تمام ایس او پیزپرسختی سے عمل ہوگا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button