54

ایس،او،پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔..محمد عرفان الدین

 بونی(ذاکرمحمد زخمی سے) پرائزرئیویو کمیٹی اپرچترال کا ایک اہم میٹنگ منگل کے روز زیر صدارت محمد عرفان الدینایڈیشنل  ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔میٹنگ میں محمد ریاض خان اے سی مستوج، معظم خان اے اے سی مستوج، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، ڈی،ایف،سی اپر چترال، ٹی،ایم،اوز مستوج/موڑکہو، اے،ایف،سیز مستوج/موڑکہو،ایس،ایچ،او تھانہ موڑکہو، صدر بازار یونین بونی اور صدر ڈرائیور یونین بونی نے شرکت کیں۔ غذائی اجناس سے متعلق ہر ایک آئٹم کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا۔ آخر میں ذیل فیصلے لئے گئے۔
1۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال ہر اشیاء کا نرخ ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے تین دنوں کے اندر اندرلینے کا پابند ہوگا تاکہ اگلے میٹنگ میں ریٹ مقرر کرنے میں آسانی ہوگی۔
2۔ٹی،ایم،او مستوج اور موڑکہو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی صفائی کرنے کے پابند ہونگے۔
3۔ٹی،ایم،او مستوج اور موڑکہو کرایہ نامہ اور نرخنامہ پنافلکس بورڈ میں لکھ کر مستوج، تورکہو، موڑکہو اور بونی اڈا میں آویزاں کرنے کے پابند ہونگے۔
4۔ اے،سی اور اے،اے،سی زروزانہ کی بنیاد پر بازار چیکنگ کریں گے اور ایس،او،پیز (قواعد وضوابط) کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔ ماسک،گلوز اور سنیٹایزر کا استعمال ہر ممکن یقینی بنانا ہوگی۔ بے غیر ماسک پہننے خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

Facebook Comments