تازہ ترین

مولانا طارق جمیل شدید زخمی، چہرے پر چوٹیں ، حالت انتہائی تشویشناک

اسلام آباد( آوازچترال نیوز) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اپنے گھر میں گر پڑے اور ان کے چہرے پر چوٹیں لگ گئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا طارق جمیل بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے گر پڑے تھے جس کے بعد ان کا چہرہ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس حوالے سے ان کے تبلیغی ساتھی مولانا عمران بشیر نے بھی ٹویٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مولانا طارق جمیل اپنے گھرمیں گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری ابھی مولانا طارق جمیل صاحب سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے، گرنے کی وجہ سے ان کو چوٹ آئی ہے جس کے بعد 2 گھنٹے تک ان کا خون بہتا رہا ہے۔ مولانا عمران بشیر نے اس موقع پر امت مسلمہ سے دعا کی اپیل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا کی طبیعت تشویشناک ہے، میری تمام امت مسلمہ سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کے لئے دعا کریں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button