77

اے ڈی سی اپر چترال محمد عرفان الدین کا ٹریفک چیکنگ،زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی،اضافی رقم مسافروں کو واپس

 بونی (ذاکرمحمد زخمی سے ) ڈاکٹر کاظم نیاز چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور شاہ سعودڈپٹی کمشنر اپرچترال کے احکامات کی روشنی میں حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کی غرض سے پیر کے روز محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، جہانزیب خان سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج، سراج الدین ایس،ایچ،او تھانہ بونی، ٹریفک اور لیویز اہلکاروں کے ساتھ ملکر ٹریفک چیکنگ کی۔ دوران ناکہ بندی زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے وصول شدہ رقم مسافروں کو واپس کر دیے گئے۔ ٹرانسپورٹرزحضرات کو آیندہ کے لئے کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کرنے سے باز رہنے سے متعلق سختی سے ہدایت کی گئی۔ مذید برآں تمام ٹرانسپورٹرز حضرات و مسافروں کو دوران سفر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے سخت احکامات صادر کئے گئے۔