تازہ ترین
ایل پی جی کی قیمت میں کمی، گھریلو سلنڈر 24 روپے سستا

اسلام آباد: ( آوازچترال نیوز) پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی سستی کر دی گئی، گھریلو سلنڈر 24 روپے سستا کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اوگرا نے عوام کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی ہے، گیس سلنڈر 24 روپے سستا کر دیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1298 روپے ہو گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی جون کے لئے ہے جبکہ مئی کے مہینے میں گھریلو سلنڈر 1322 روپے تھا۔
Facebook Comments