106

لاک ڈاوٴن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کل یکم جون کو ہوگا

اسلام آباد (آوازچترال رپورٹ) کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے معاملے پر وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس اب 31 مئی کے بجائے یکم جون کو ہو گا۔ ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت آج ہونے والا اجلاس اب کل سہہ پہر ساڑھے چار بجے ہوگا۔قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، صوبائی اور وزارت صحت کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی یا نرمی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے اور کورونا وائرس کی وبائی صورتحال، مرض سے بچاؤ کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔ اس موقع پر کورونا کے مریضوں کے علاج اور طبی سازو سامان کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اور ٹرین سروس کومزید فعال کرنے ‏پرمشاورت کرے گی۔