127

جھوٹ کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو کچھ نہیں ہوتا، 23 سالہ کزن کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت پر پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک کی رو رو کر عوام سے احتیاط کی اپیل

اسلام آباد ( آوازچترال نیوز)پاکستان میں کرونا وائرس سے صورتحال دن بدن تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، مریضوں کی تعداد میں تیزی اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ۔ایسے میں پاکستانی معروف ادکارہ نے کا سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام تیزی کیساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ رو رو کر عوام سے اپیل کر رہی ہیں خدارا گھروں سے صرف ضرورت کیلئے ہیں نکلیں اور احتیاطی تدابیر کو ضرور اپنائیں ۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ آمنہ مالک نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خدارا اس وائرس کو سنجیدہ لیں ، لوگوں یہ مت سمجھیں کہ یہ نوجوانوں کو متاثرہ نہیں کرتا ، جو یہ کہتا ہے وہ جھوت کہتا ہے ، یہ وباء کسی کو نہیں چھوڑ رہی ہر عمر کا شخص اس کا شکار ہو رہا ہے ، میرا کز ن بھائی سلمان جس کی عمر 23سال تھی کرونا وائرس کا شکار ہوا جو شدید انفکشن کی صورت اختیار کر گیا جس کے بعد اسے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا لیکن وہ صحت یاب نہ ہو سکا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔ اداکارہ نے روتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے صرف ضرورت کے تحت باہر نکلیں اور اپنے چہرے کو اچھی طرح ڈھانپیں ، رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں ۔

Facebook Comments