تازہ ترین

حکومت وادی کھوت کے متاثرین کی فوری بحالی کے لئے اقدامات کرے ۔ .طاہر الدین شادان

اپرچترال(نمائندہ  آوازچترال )کھوت سوشل سرونٹ آرگنائزیشن کے صدر طاہر الدین شادان نے ضلعی و صوبائی حکومت اور محکمہ ایریگیشن کے پی کے سے مطالبہ کیا ہے کہ کھوت میں نہر ٹوٹنے سے جتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کی فوری بحالی کے لئے ڈسٹرکٹ انتظامیہ صوبائی حکومت سے رابطہ کرے اور نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔   ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کے صدر طاہر الدین شادان کا کہنا تھا کہ نہر ٹوٹنے سے بڑے پیمانے پر زمینات اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا یہاں کے لوگوں کا زیادہ تر دارومدار انہی زمینوں پر ہے جو کہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے ضلعی انتظامیہ فوری طور پر علاقے کا دورہ کرکے نقصانات کا تخمینہ لگانا چاہئیے اور غریب لوگوں کے نقصان کا ازالہ کیا جانا چاہئیے

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button