تازہ ترینصحت

وفاقی حکومت نے عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد(  آوازچترال نیوز) وفاقی حکومت نے عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، گر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیاتو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کو لگتا ہے کہ کورونا صرف عید سے پہلے تک تھا، اب شاید نہیں ہے، اگر ہم نے احتیاطی تدابیر کو نہ اپنایا تو سنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔مزید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کورونا کب ختم ہوگا، کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، پاکستان میں اس وقت تقریباً 37 ہزار 700 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔   خیال رہے کہ پاکستان میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں مریضوں کی بڑی تعداد ہونے کے بعد بھی عید کے موقع پر لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی تھی جس کے بعد حکومت کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ عید سے قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نےبازاروں کا رخ کر لیا تھا جس کے بعد کورونا کے مزید پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔ تا ہم اب عید کے بعد وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس حوالےسے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، گر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیاتو دوبارہ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئی ہے جبکہ 1197 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button