47

پاکستان میں شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل اتوار کو ہوگی

کراچی ( آوازچترال نیوز) پاکستان میں شوال المکرم کا چاند نظرنہیں آیا، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی کے علاقوں میں چاند کی شہادت موصول ہو گئیں،عیدالفطر کل اتوار 24 مئی کوہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کا انعقاد محکمہ موسمیات کراچی کمپلکس میں ہوا۔ اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، زونل کمیٹی ممبران، بحریہ کے ماہرین بھی شریک ہوئے جبکہ تکنیکی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات سپارکو کے اراکین بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ ملک بھر میں ڈویژنل اور زونل رویت کمیٹیوں کو کہیں سے بھی چاند کی شہادت نہیں ملی۔ پسنی، چمن اور جیوانی کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی۔ زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کو بھی لاہور سمیت پنجاب بھر میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ جس کے باعث ملک بھر میں عید الفطر اتوار 24 مئی کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اہل اسلام کو عید مبارک کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ پوری اسلامی دنیا ایک ہی دن عید منائے، کل ایک طویل عرصے بعد سعودی عرب، ایران، ترکی، انڈونیشیا، پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی دن یعنی 24 مئ کو عید منائیں گے۔انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ سانگھڑ ، بدین، ٹھٹھہ ، جیوانی، پسنی میں چاند7 بج کر36 منٹ سے8 بج کر14منٹ تک چاند دیکھا جاسکتا ہے۔ بدین میں چاند سب سے زیادہ واضع ہے اگر ان علاقوں میں موسم خراب نہیں تو دور بین لیکر چھت پر چڑھیں اور اپنی ویڈیو بھی شیئر کریں۔ اسی طرح فواد چودھری نے رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا اسمارٹ فون میں رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اورچاند کی لوکیشن دیکھیں۔اسی طرح فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مشکلات پر قابو پانا ہی زندگی ہے، انشااللہ مشکل وقت سے نکلیں گے، مذہبی تہواروں کو یکجہتی کی وجہ بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چاند کو زمین کے گرد چکر مکمل کرنے میں 29 دن سے کچھ زیادہ لگتا ہے، سورج کی روشنی میں چاند نظر نہیں آتا، سورج غروب ہونے اور چاند نکلنے میں 38 منٹ کا فرق ہونا چاہیے، چاند کی اونچائی 6.5 ڈگری ہونی چاہیے، چاند نظر آنے کا کم سے کم زاویہ 9 ڈگری کا ہونا چاہیے، 22 مئی کی رات 10 بجکر 39 منٹ پر شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں چاند 7 بجکر 36 منٹ سے 8 بجکر 14 منٹ تک دیکھا جاسکتا ہے، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جیوانی، پسنی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی، پشاور میں ہفتہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں، ہم نے تجاویز وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہیں، جو وزیراعظم فیصلہ کریں گے ہم فالو کریں گے