47

قرآن مجید کی تلاوت کھوار ترجمہ کے ساتھ اب آڈیو میں بھی دستیاب

چترال(نمائندہ آوازچترال )ظہورالحق دانش مرکزی جنرل سکریٹری انجمن ترقی کھوار چترال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھوار بولنے والوں کے لیے یہ بہت بڑی سعادت مندی کی خبر ہے کہ قرآن مجید فرقان حمید کا مکمل کھوار زبان میں ترجمہ مع تلاوت آڈیو کی صورت میں انٹرنیٹ پر منظر عام پر آ چکا ہے۔ تلاوت، ترجمہ اور صدابندی کی عظیم سعادت چترال کے قابلِ فخر فرزند بین الاقوامی طور پر ایوارڈ یافتہ قاری قاری بزرگ شاہ الازہری نے حاصل کی ہے۔ قاری بزرگ شاہ کی روح میں اُترنے والی آواز کے ساتھ کلام اللہ کی تلاوت اور عام فہم و شستہ ترجمہ اپنی مادری زبان کھوار میں خود بھی سنیے اور گھر گھر سنایے۔ قاری صاحب کی یہ عظیم خدمت کھوار کمیونٹی کی قرآن فہمی کے حوالے سے ایک شاندار سنگ میل ثابت ہو گی۔ اللہ تعالیٰ اجر عظیم عطا کرے۔ یاد رہے قرآن مجید کا کھوار ترجمہ قاری بزرگ شاہ الازہری نے تقریباً دو دہائی پہلے کتابی صورت میں کیا تھا۔ اس بار پورے قرآن کی تلاوت کے ساتھ مکمل کھوار ترجمے کی صدا بندی کی سعادت بھی قاری بزرگ شاہ نے ہی حاصل کی ہے۔ گھر گھر قرآن کی تعلیم اپنی مادری زبان میں پہنچایے۔ دیے گئے لنک پر کلک کرکے آپ تلاوت و ترجمہ سن بھی سکتے ہیں اور ڈا ؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔http://quranalfajr.org/chitrali.php