76

چترال پولیس نے ایک ہفتے کی منشیات کے خلاف جاری مہم کی رپورٹ جاری

چترال(  آوازچترال نیوز)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وسیم ریاض خان( پی ایس پی) کی خصوصی ہدایت پر جاری مہم کے دوران چترال پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گرا تنگ کر دیا ۔ پچھلے ایک ہفتے کے کاروائی کے دوران 12.286 کلو گرام چرس ،245 گرام افیون ، 10 گرام ہیروئن جبکے 17 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے کل 27 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ڈی پی او چترال نے اپنے بیان میں کہا کہ منشیات کے خلاف جاری اس مہم میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ ہماراعزم منشیات سے پاک چترال ہے چترال کے اندر منشیات فروشی کو جڑ سے ختم کریں گے ۔۔

Facebook Comments