64

خیبرپختونخوا میں ہوم ڈیلیوری اور بیکریاں شام پانچ بجے کے بعد کھولنے کی اجازت دے دی گئی

پشاور(  آوازچترال نیوز) ہوم ڈیلیوری اور بیکریاں شام پانچ بجے کے بعد کھولنے کی اجازت دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے اپنے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا ہے کہ عید کے دنوں میں ہوم ڈیلیوری اور بیکریاں شام پانچ بجے کے بعد بھی کھولنے کی اجازت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے مطابق کیا گیا ہے۔اجمل وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریٹیلز شاپس کو جمعہ  ہفتہ اور اتوار کے روز بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کا نوٹی فیکشین بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہفتے میں 6 دن ریٹیلز شاپ کھل سکیں گی۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ نرمی عید کے دنوں میں کی گئی ہے تاہم اگر عوام ایس او پیز پر عمل کرے گی تو اگے بھی مزید نرمیاں کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مرحلہ وار نرمی کررہے ہیں ۔   واضح رہے اس سے قبل خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جاری جزوی لاک ڈائون کے پیش نظر صوبے کے سیاحتی مقامات تاحال نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ملک میں کورونا ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان حالات میں سیاحت کی صنعت کو کھولا نہیں جا سکتا ، سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم وامورنوجوانان خوشحال خان نے کہا کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کوویڈ 19 ایمرجنسی میں ہونے والی مختلف پیشرفت پر عمل پیرا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ اس وائر س پر جلد قابو پالیا جائے جس کے بعد سیاحوں کیلئے سیاحتی مقامات مکمل طور پر کھولے جائینگے ،اس سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے نئے ایس اوپیز کا مسودہ تیا ر کیا ہے تاہم متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد مناسب وقت پر اس کی منظوری دی جائے گی اور اس کے بعد مطلع کیا جائے گا ۔

Facebook Comments