158

پی ٹی آئی کی ایم پی اے شاہین رضا کورونا کے باعث دم توڑ گئیں

گوجرانوالہ ( آوازچترال رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا کورونا کے باعث دم توڑ گئیں، شاہین رضا کی چار روز قبل طبیعت ناساز ہوئی تھی۔ ڈی سی گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ ایم پی اے شاہین رضا کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا اور وینٹی لیٹر لگایا گیا، حالت مزید بگڑنے پہ لاہور منتقل کیا گیا جہاں وہ آج دم توڑ گئیں۔ خیال رہے شاہین رضا گوجرانوالہ ضلع میں پی ٹی آئی کی اکلوتی ایم پی اے تھیں، شاہین رضا خصوصی نشست پر ایم پی اے تھیں

Facebook Comments