تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات نہ کھولنے کا فیصلہ

پشاور۔(آوازچترال رپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث جاری جزوی لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے,ملک میں کورونا وائرس ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان حالات میں سیاحتی کی صنعت کو نہیں کھولا جا سکتا, ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت, ثقافت, کھیل, آثار قدیمہ, میوزیم و امور نوجوانان خوشحال خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کوڈ19 ایمرجنسی میں ہونے والی مختلف پیشرفت پر عمل پیرا ہے, ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ اس وائرس پر جلد قابو پا لیا جائے جس کے بعد سیاحوں کیلئے سیاحتی مقامات کھولے جائیں گے, اس سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے نئے ایس او پیز کا مسودہ تیار کیا ہے تاہم متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مناسب وقت پر اس کی منظوری دی جائے گی اور مطلع کیا جائے گا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button