تازہ ترین
برغوزی ;..چیتے نے مویشی خانے میں گھس کر تیس بکریوں کو ہلاک

چترال ( نمائندہ آوازچترال) برغوزی کے مقام رات کے وقت چیتے نے مویشی خانے میں گھس کر تیس بکریوں کو ہلاک کیا۔ تعجب کی بات ہے کہ بکریوں کے گلے میں زخم کے نشانات ہونے کے باؤجود ایک قطرہ خون زمین پر نہیں گرا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی اس گاؤں میں چیتے نے کئی بار ناکام حملہ کیا تھا تاہم اس با ر ان کا حملہ تیس بکریوں کی جان لے لی۔ اس موقع پر سنولیپرڈفاؤنڈیشن اور محکمہ جنگلی حیات چترال کے ذمہ داروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ شخص کے ساتھ ہرطرح کا مدداور نقصان کے تلافی کی یقین دہائی کی۔
Facebook Comments