تازہ ترین

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری شہزادہ فیصل کے زیر نگرانی تحصیل دروش کے تمام معذور افراد کے گھروں تک امدادی راشن پہنچایا گیا

چترال  (  نمائندہ آوازچترال) پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال کے سیکرٹری شہزادہ فیصل صلاح الدین کی جانب سے کرونا متاثرین کی مستحق خاندانون میں امدادی پیکیج تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے دروش کے اسپشیل افراد یعنی معذور افراد تک امدادی پیکیج راشن ان کے گھروں تک پہنچانے کا بندوبست کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری شہزادہ فیصل کے حکم اور زیر نگرانی تحصیل دروش کے تمام معذور افراد کے گھروں تک فرداً فرداٰ امدادی راشن پہنچایا گیا۔جو معذور خاندان رہ گئے ہیں انشائاللہ ان تک بھی راشن پہنچایا جائے گا۔شہزادہ فیصل صلاح الدین کا مزید کہنا تھا کہ اخری معذور کے گھر تک راشن پہنچایا جائیگا اور کسی غریب مستحق خاندان کو راشن سے محروم نہیں کیا جائے گا۔۔ یاد رہے یہ امدادی پیکیج شہزادہ فیصل صلاح الدین اپنے ذاتی حیثیت دے رہا اس میں کسی ادارے کی جانب سے کوئی امداد اور تعاون حاصل نہیں…..

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button