تازہ ترین

بی آر ٹی پشاور کا لاہوریوں کیلئے نیا کارنامہ

لاہور (   آوازچترال رپورٹ ) بی آرٹی پشاورپرکام کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کولاہور میں بھی ٹھیکہ ملنے کا انکشاف‘ ایل ڈی اے نے فردوس مارکیٹ انڈرپاس کا ٹھیکہ مقبول ایسوسی ایٹس کو دے دیا‘ مقبول ایسوسی ایٹس نے منصوبے پرسب سے کم بڈ دی۔   تفصیلات کے مطابق سالوں میں بی آرٹی پشاورمکمل نہ کرسکنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی لاہور میں انٹری, لاہورکی فردوس مارکیٹ انڈرپاس کے منصوبہ کاٹھیکہ بی آرٹی منصوبے پرکام کرنے والی کمپنی کو دے دیا گیا۔  ایل ڈی اے نے کم بڈ کا جواز پیش کرتے ہوئے ٹھیکہ مقبول ایسی ایٹس کو دے دیاذرائع کے مطابق فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کی بنیادی لاگت ایک ارب 9 کروڑ رکھی گئی،این ایل سی نے ایک ارب 2 کروڑ 49 لاکھ 76 ہزار 140 اور حبیب کنسٹرکشن سروسز نے 99 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار 984 کی بڈ دی، مقبول ایسوسی ایٹس نے سب سے کم 97 کروڑ ایک لاکھ 31 ہزار 267 کی بڈ دی مقبول ایسوسی ایٹس اس سے پہلے لاہور میٹروبس منصوبے میں بھی کام کرچکی ہے جبکہ یہ کمپنی پشاور میں بی آر ٹی پراجیکٹ پربھی کام کرنے والی دو کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ تاہم بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیرکی وجہ سے منصوبہ تنقید کی زد میں ہے ذرائع کے مطابق فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے کے لئے مقبول ایسوسی ایٹس کو ایل ڈی اے نے آخری وقت میں پری کوالیفائی کیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبول ایسوسی ایٹس کو سیاسی دبا پر پری کوالیفائی کیا گیا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button