تازہ ترین
عید الفطر کب ہو گا محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کراچی۔( آوازچترال رپورٹ ) محکمہ موسمیات نے ماہ شوال کے چاند کی پیش گوئی کردی جس کے مطابق پہلی شوال یعنی عیدالفطر 25مئی 2020 کو ہونے کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 1441ہجری شوال کا چاند 22مئی 10 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہوجائے گا،29 رمضان یعنی 23 مئی کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ 30 رمضان یعنی 24 مئی کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں،24 مئی کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے لہٰذا پہلی شوال یعنی عیدالفطر 25مئی 2020 کو ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ 7بج کر13منٹ پرسورج غروب ہونا شروع ہو گا اور 7بج کر54منٹ پرسورج غروب ہوجائے گا،چاند کی عمر 20 گھنٹے 59 منٹ ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد چاند 41 منٹ تک افق پر دیکھا جاسکے گا۔
Facebook Comments