84

محکمہء تعلیم میں گریڈ 17 کے چھتیس سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری

چترال(نمائندہ آوازچترال  )صوبائی پبلک سروس کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں محکمہء تعلیم خیبرپختونخوا نے اسلامیات کے چھتیس سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا۔ بھرتی ہونے والے ان سبجیکٹ اسپیشلسٹ کو مختلف سرکاری سکولوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ پبلک سروس کمیشن کے تُھرو ٹسٹ اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے ان سبجیکٹ اسپیشلسٹ میں لوئر چترال کے خوبصورت گاؤں ایون سے تعلق رکھنے والے مولانا نثار احمد کا نام بھی شامل ہے۔ انہیں گورنمنٹ ہائی سکنڈری سکول برُم اویر میں تعینات کیا گیا ہے۔ موصوف کامیاب مدرّس ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے قلمکار اور لکھاری بھی ہیں۔

Facebook Comments