تازہ ترین

ایس ای سی پی نے این جی اوز کے لائسنس کی تجدید کی مدت میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد ( آوازچترال رپورٹ)سکیورٹٰیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کرونا سے پیدا شدہ صورت حال میں غیر منافع بخش اداروں اور این جی اوز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ان کے لائسنس کی تجدید کے لئے رعایتی مدت فراہم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری سرکلر میں کیا گیا ہے کہ جن سیکشن 42 کے تحت لائسنس اداروں کے لائسنس کی مدت فروی، مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں ختم ہو چکی ہے اور انہوں نے ابھی تک اپنے لائسنس کی تجدید کے لئے درخواستیں جمع نہیں کروائیں، وہ ادارے پرانے لائسنس کے تحت ہی اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں اور رواں سال جون 30 تک ان کے لائسنس منسوخ نہیں کئے جائیں گے۔لائسنس کی تجدید کی درخواست موصول ہونے پر، لائسنس کے اختتام کی تاریخ سے ہی تجدیدی لائسنس جاری کیا جائے گا۔   تاہم، جن کمپنیوں نے یکم فروری سے پہلے یا بعد میں لائسنس کی تجدید کی درخواست جمع کروائی ہے لیکن ایس ای سی پی کی جانب سے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے مزید دستاویزات کا تقاضا کیا گیا ہو، ان اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تقاضا کئے گئی معلومات مئی 30 تک ایس ای سی پی میں جمع کروا دیں، ان کی جانب سیمعلومات کی عدم فراہمی پر لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ جبکہ ایسی کمپنیاں جن کے لائسنس کی تجدید فروری کے مہینے سے پہلے کی جانی تھی اور انہوں نے ابھی تک لائسنس کی تجدید کے لئے درخواستیں جمع نہیں کروائی، ان کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دئے جائیں گے۔ جو کمپنیاں تجدید کی درخواست جع کروانے میں کسی رکاوٹ محسوس نہیں کرتیں، وہ کمپنیوں کسی بھی وقت تجدید کی درخواست جمع کروا سکتیں ہیں

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button