تازہ ترین

یوسی یارخون کے وسماجی کارکن زاربہارخان نے وزیر زادہ سے ملاقات.یوسی یارخون دوسرے علاقوں کے نسبت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

چترال (  نمائندہ آوازچترال)پاکستان تحریک انصاف یوسی یارخون کے بنیادی رکن وسماجی کارکن زاربہارخان نے گذشتہ روزچترال میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وچیئرمین ڈیڈک وزیر زادہ سے ملاقات کی اورکہاکہ یوسی یارخون چترال کاسب سے دورافتادہ اورپسماندہ علاقہ ہے یہاں کے مکین دوسرے علاقوں کے نسبت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔انہوں نے عوام کودرپیش بعض مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وچیئرمین ڈیڈک وزیر زادہ نے اس موقع پریوسی یارخون کے مکینوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Facebook Comments

متعلقہ مواد

Back to top button