
اسلام آباد ( آوازچترال نیوز) امریکی کمپنی نے کورونا وائرس کی دوا بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور پاکستان میں اس دوا کی تیاری کیلئے ایک دوا ساز کمپنی کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کی ابھی ویکسین ہے نہ کوئی مستندعلاج ہے، تاہم امریکی دواساز کمپنی نے دوابناکرکہاہے کہ کوروناکی مو¿ثردواہے،7مارچ کووزیراعظم نے اس امریکی دواسازکمپنی کے حکام سے میٹنگ کی ہے، بتایاگیاہے دواکے استعمال سے مرض کی شدت میں30فیصدکمی آئی ہے۔ ظفرمرزا نے کہا کہ اس امریکی کمپنی نے پاکستانی کمپنی بی ایف بائیوسائنسز کو کورونا کی یہ دوائی بنانے کی اجازت دے دی ہے، دنیامیں5کمپنیوں کولائسنس دیاگیاہے جویہ دوابناسکیں گے، چندہفتوں میں پاکستان میں اس دواکی تیاری شروع ہوجائےگی، پاکستان سے یہ دوا127ممالک کو برآمد بھی کی جاسکے گی، دواکانام ری میڈیسویرہے جو انجکشن کی صورت میں ہے۔ ظفرمرزا نے بتایا کہ آنیوالے دنوں میں کورونامریضوں کی تعدادبڑھنے کاامکان ہے، کوروناوباکیخلاف صف اول میں لڑنےوالے ڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل کاتحفظ ناگزیرہے، انفرادی حفاظتی سامان پرمکمل آگہی،درست استعمال حفاظت وبہتری کیلئے بہت ضروری ہے، ہم آج ہیلتھ ورکرزکیلئے پہلاٹریننگ پروگرام شروع کررہے ہیں۔