139

شہر میں درجنوں نشہ آور افراد کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

پشاور(آوازچترال رپورٹ)۔شہر میں درجنوں نشہ آور افراد کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ کرونا وائرس کا شکار ہونے والے بیشتر نشہ آور افراد کے گھریلو میل جول کے باعث ان کے گھر کے افراد میں بھی کرونا پھیلنے کے خدشات ہیں گلبہار، جی ٹی روڈ، جنرل بس سٹینڈ، خیبر بازار، ہسپتال روڈ، کارخانوں مارکیٹ، حاجی کیمپ، ریلوے پٹڑیوں سمیت مختلف مقامات پر ہیرو ئن، آئس، کا نشہ کرنے والے درجنوں نشہ آور ایک ہی جگہ پر نشہ کر رہے ہیں۔ ایک ہی جگہ پر نشہ کرنے والے بیشتر انجکشن کے ذریعے نشہ کرتے ہیں ایک انجکشن سے بار بار نشہ کرنے کے باعث نشہ آور افراد میں بیشتر ایچ آئی وی اور ایڈز کا شکار بھی ہو چکے ہیں جبکہ ایچ آئی وی اور ایڈز کے بعد اب درجنوں نشہ آور افرادکرونا وائرس کاشکار ہو گئے ہیں شہر میں لاک ڈاؤن کے باوجود نشہ آور افراد کو نشہ کی فراہمی با آسانی ہو رہی ہے تاہم پولیس اور انتظامیہ اس میں ناکام ہو چکی ہے۔